منامہ(قدرت روزنامہ) بحرین نے ٹرانزٹ پروازوں میں سوار مسافروں کو شہر کی سیاحت کا موقع فراہم کر دیا . ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق گلف ایئر، بحرین ایئرپورٹ کمپنی اور بحرین ٹورازم اینڈ ایگزی بیشنز اتھارٹی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو ٹرانزٹ پروازیں بحرین میں 5سے24گھنٹے کے لیے رکیں گی، ان کے مسافروں کو مفت میں شہر کا ٹور کرایا جائے گا .
رپورٹ کے مطابق اس پراجیکٹ میں ٹرانسپورٹ کینو ٹریول کی طرف سے دی جا رہی ہے . بحرین ٹورازم اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ناصر علی یوسف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ” اس آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافر شہر کے اہم مقامات کی سیر کر سکیں گے . اس اقدام کا مقصد بحرین کی سیاحت کو فروغ دینا ہے . “
. .