وگ پہن کر گنجاپن چھپانے کی کوشش کرنے والے دلہا کوسسرالیوں نے پیٹ دیا

بہار(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست بہار کے گاؤں میں دلہن والوں کو دھوکا دینے پر دولہا کی پٹائی ہوگئی . سوشل میڈیا پر دلہا کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، دلہے نے اپنے سر پر نقلی بال لگائے ہوئے تھے اوراس بات سے اپنے سسرالیوں کو اس بات سے بے خبر رکھا ہوا تھا .

بھارتی میڈیا کے مطابق بارات لے کر آنے والے دلہے کے سر پر قدرتی بال موجود نہیں تھے اس نے شادی کی پوری تقریب میں اپنے سر پر مصنوعی بال لگائے ہوئے تھے، تاہم دلہے کے گنجے ہونے کا پتہ اس وقت چلا جب دلہن کے رشتہ داروں کے ساتھ آئے ایک شخص کو اس پر شک ہوا اور اس نے باقی لوگوں کو بھی اس سے متعلق بتا دیا، جس پر لوگوں نے دلہا کو مارنا شروع کردیا .

اس دوران دلہا بار بار اپنی غلطی کی معافی مانگتا رہا مگر لڑکی والوں نے اس کی ایک نہ سنی اور ہر کسی نے اس پر ہاتھ صاف کیا .

. .

متعلقہ خبریں