سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں نوجوان کی موت، پھر اہل خانہ نے دوسری گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ جانئے
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں چند روز قبل تیز رفتار کار دوسری کار سے ٹکرائی جس میں ایک نوجوان سند جلال زندگی کی بازی ہار گیا تھا، سوشل میڈیا پر گرفتاری اور سزا کے ٹرینڈ چلنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا لیکن جاں بحق ہونے والے شخص کے اہل خانہ نے ڈرائیور کو اللہ کیلئے معاف کر دیا ہے .
العربیہ کے مطابق حادثہ حائل میں ایک پُل پر پیش آیا تھا .
اس حوالے سے حالیہ پیش رفت میں حادثہ میں جاں بحق سند جلال کے بھائی نے کہا ہے کہ ہم اللہ کے لیے ملزم کو معاف کر ہے ہیں .
موقف نبيل ومفاجئ..
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) July 9, 2023
شقيق الشاب #سند_جلال_الايداء ضحية الحادث المروري في #حائل يعلن عبر #العربية العفو عن صادم شقيقه#سند_الايداء #راعي_التورس#السعودية
عبر:@Freeh_Alrmalee https://t.co/RKpHN1k86V pic.twitter.com/tJWUK9Zf4v
سند جلال کے بھائی نے کہا انہوں نے کہا اللہ کے لیے ہمیں معاف کر دو تو ہم نے ملزم کے گھر والوں سے کہا کہ ہم نے آپ کے بیٹے کو معاف کر دیا ہے . وہ ہمارے پاس آئے اور ہم نے ان کی تعزیت قبول کرلی . اللہ میرے بھائی پر رحم کرے اور اس کی مغفرت کرے . میرے بھائی نے خود کو اپنی ماں کی خدمت کے لیے وقف کردیا اور شادی نہیں کی تھی . وہ دوسروں کی خدمت کرتا تھا . غیر ملکی بھی اسے ہمیشہ نیکی سے یاد کرتے ہیں .
واضح رہے اس حادثہ کو ایک کار کے سامنے نصف "ڈیش کیم" نے فلمایا تھا . یہ حادثہ دو کاروں کے درمیان پیش آیا تھا .
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک افراد نے اس حادثے کی ویڈیو بڑے پیمانے پر پھیلا دی تھی . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی کار کو پاگل پن کی حد تک تیز رفتاری سے چلایا جا رہا تھا . یہ کار پیچھے سے دوسری کار سے ٹکرا گئی . ٹکر لگنے سے کار میں آگ لگ گئی اور اس کا ڈرائیور سند جلال جاں بحق ہوگیا تھا .
. .