سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں نوجوان کی موت، پھر اہل خانہ نے دوسری گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ جانئے

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں چند روز قبل تیز رفتار کار دوسری کار سے ٹکرائی جس میں ایک نوجوان سند جلال زندگی کی بازی ہار گیا تھا، سوشل میڈیا پر گرفتاری اور سزا کے ٹرینڈ چلنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا لیکن جاں بحق ہونے والے شخص کے اہل خانہ نے ڈرائیور کو اللہ کیلئے معاف کر دیا ہے۔

العربیہ کے مطابق حادثہ حائل میں ایک پُل پر پیش آیا تھا۔ اس حوالے سے حالیہ پیش رفت میں حادثہ میں جاں بحق سند جلال کے بھائی نے کہا ہے کہ ہم اللہ کے لیے ملزم کو معاف کر ہے ہیں۔

سند جلال کے بھائی نے کہا انہوں نے کہا اللہ کے لیے ہمیں معاف کر دو تو ہم نے ملزم کے گھر والوں سے کہا کہ ہم نے آپ کے بیٹے کو معاف کر دیا ہے۔ وہ ہمارے پاس آئے اور ہم نے ان کی تعزیت قبول کرلی۔ اللہ میرے بھائی پر رحم کرے اور اس کی مغفرت کرے۔ میرے بھائی نے خود کو اپنی ماں کی خدمت کے لیے وقف کردیا اور شادی نہیں کی تھی۔ وہ دوسروں کی خدمت کرتا تھا۔ غیر ملکی بھی اسے ہمیشہ نیکی سے یاد کرتے ہیں۔

واضح رہے اس حادثہ کو ایک کار کے سامنے نصف “ڈیش کیم” نے فلمایا تھا۔ یہ حادثہ دو کاروں کے درمیان پیش آیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک افراد نے اس حادثے کی ویڈیو بڑے پیمانے پر پھیلا دی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی کار کو پاگل پن کی حد تک تیز رفتاری سے چلایا جا رہا تھا۔ یہ کار پیچھے سے دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ ٹکر لگنے سے کار میں آگ لگ گئی اور اس کا ڈرائیور سند جلال جاں بحق ہوگیا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

2 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago