اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو فنکار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اداکاری و گلوکاری کے شعبے سے تعلق رکھنے والی جوڑی عروہ اور فرحان نے گزشتہ شب ایک نجی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی۔
اس خوبصورت اور ہر دلعزیز جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح و سوشل میڈیا صارفین کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس فنکار جوڑی نے طویل عرصے بعد کسی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اِن کے مداح پھولے نہیں سما رہے۔
اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان طویل عرصے کی علیحدگی کے بعد کچھ ماہ قبل ہی دوبارہ تعلقات بحال ہوئے ہیں۔
صارفین سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے متعلق تمام پیجز پر اس جوڑی کی خوبصورت ویڈیوز اور تصویروں کو شیئر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اس نجی تقریب میں عروہ اور فرحان سمیت اداکار وہاج علی، اداکارہ سبینا فاروق اور مایا علی نے بھی شرکت کی تھی۔
ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…
لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…
لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…
بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…