گزشتہ 7 دہائیوں سے جبر بھی کشمیریوں کی خواہشات کوتبدیل نہیں کرسکا:ترجمان دفترخارجہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرابلوچ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، گزشتہ 7 دہائیوں سے جبر بھی کشمیریوں کی خواہشات کو تبدیل نہیں کرسکا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے، 13 جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت 7دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں پر ظلم ڈھارہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے میں 2 اہم دورے ہوئے، متحدہ عرب امارات کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی نے 9 جولائی کو پاکستان کا دورہ کیا، رواں ہفتے کے آغاز پر او آئی سی میں پاکستان کی درخواست کے بعد اقوام متحدہ نے توہین قرآن کے خلاف قرارد منظور کی، مارچ 2023 کے سیشن کے تناظر میں اس اجلاس میں مذہبی آزادیوں کے حقوق پر بحث کی گئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس اجلاس میں توہین قرآن کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر زوردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرابلوچ نے پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیئے، افغان حکام کو یقینی بناناچاہیئے کہ سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، افغانستان اپنے وعدے اور ذمہ داری پوری کرے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ 17 سے 19 جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگے، آذربائیجان کی طرف سے یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے بعد کیاجارہاہے، آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ پاکستان میں آئی ٹی ریلوے اور ایوی ایشن سے متعلق جائزہ لیں گے ۔ترجمان کاکہناتھا کہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید جان جکارتہ کے دورے پرہیں جہاں وہ ملائیشیا، ویتنام اور برطانیہ کے ہم منصب سے ملاقات کرینگے۔

Recent Posts

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

14 mins ago

کوئٹہ: سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔شہر…

24 mins ago

کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ رینجرز اور پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب مشترکہ کارروائی…

43 mins ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

1 hour ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

1 hour ago