پائلٹ دوران پرواز لڑکی کو انگوٹھی کیوں پہنا رہا ہے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بیروت (قدرت روزنامہ)لبنان کے پائلٹ نے جہاز میں مسافر خاتون کو شادی کی پیشکش کر دی ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مڈل ایسٹ ائیر لائنز کے کیپٹن ابراہیم خطیب نے مسافروں کے لیے کاکپٹ میں موجود اناو¿نسمنٹ سسٹم پر خاتون، جن سے وہ محبت کرتے تھے، ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وائرل ہوگئی۔ابراہیم خطیب نے تمام مسافروں کو مخاطب کیا اور کہا کہ ”آج میں طیارے میں بہت ہی خاص مسافر کو خوش آمدید کہتا ہوں، ان کا نام شرین الحاج ہے ، کیا آپ کھڑی ہوسکتی ہیں؟اپنا نام سنتے ہی خاتون ششدر رہ گئیں اور شرم سے چہرہ چھپا لیا، جب وہ کھڑی ہوئیں تو پائلٹ نے اعلان جاری رکھا اور کہا 245مسافروں کے سامنے میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے آپ سے محبت ہے، اور میں نے آپ کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔بات جاری

رکھتے ہوئے انہوں نے کہا میں آپ سے مشہورِ زمانہ سوال کروں گا، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟“

ابراہیم خطیب اعلان ختم کرکے اپنی سیٹ سے اٹھ کر مسافروں میں آتے ہیں اور شرین الحاج کو گلے لگاتے ہوئے انگوٹھی نکال کر خاتون کی انگلی میں پہنا دیتے ہیں۔تاہم یہ سن کر تمام مسافر تالیاں بجاتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں، بہت سے مسافر ویڈیوز بھی بناتے دکھائی دیے، تاہم شرین نے ابراہیم کو شادی کے لیے ہاں کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم اور شرین اچھے دوست ہیں جو ایک دوسرے جو کئی عرصے سے جانتے ہیں۔

Recent Posts

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

5 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

6 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

6 hours ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

6 hours ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

7 hours ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

7 hours ago