وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے . ذرائع کے مطابق وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کیے گئے پروگرام کے حوالے سے اپنے خطاب میں قوم کو اعتماد میں لیں گے .

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کی پہلی قسط ایک ارب 20 کروڑ ڈالر آج اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے . دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہےکہ پاکستان کو اس پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا، ماضی میں قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا . آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 24-2023 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو اڑھائی فیصد رہنے جب کہ بے روزگاری ساڑھے 8 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد پرآنے کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں