ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے 82لاکھ ریال (تقریباً 59کروڑ 95لاکھ روپے) کے واجبات ادا نہ کرنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں روکنے کی دھمکی دے دی۔ پی آئی اے کو ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگی پر حتمی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اتھارٹی کی طرف سے واجبات کی ادائیگی کے لیے پی آئی اے کو 15جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ڈیڈ لائن تک اگر پی آئی اے واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہتی ہے تو ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کا موسم سرما کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے۔جدہ ایئرپورٹ کی طرف سے بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو وارننگ دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر سعودی ایئرپورٹس کی طرف سے قومی ایئرلائن کوپروازیں روکنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کی طرف سے ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کا کوئی حل نکل آئے گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…