پاکستان کے ساتھ معاشی بحالی کی کوششوں پر کام کرنے کیلیے تیار ہیں، آئی ایم ایف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ اصلاحات کی ضرورت ہوگیآئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی زیک نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے ۔ بارہ جولائی کو ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کی منظوری دی۔ پاکستان کو فوری ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن نے مزید کہا کہ نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کیلئے اہم ہو گا۔ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہےاصلاحات کی ضرورت ہوگی۔ مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہےسرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔
جولی کوزیک نے کہا کہ نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی حکام کی کوششوں کو سپورٹ کرے گا۔ انتہائی کمزورو پسماندہ طبقے کے لیے مناسب تحفظ کے ساتھ اور حکومت پاکستان کی پالیسیوں کی حمایت کے لیے کثیر جہتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے مالی اعانت کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ آنے والے عرصے میں مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہے۔
آئی ایم ایف ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنے اور ادائیگیوں کے موجودہ توازن کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اتھارٹی کی فوری کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ اگرچہ یہ نسبتاً ایک مختصر پروگرام ہے لیکن یہ پاکستان کو ملکی بیرونی اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے وقت فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کے ڈھانچہ جاتی چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے ممکنہ طور پر درمیانی مدت میں مسلسل اصلاحات کی ضرورت ہو گی تاکہ درکار معاشی تبدیلیوں کو تقویت دی جا سکے۔ ہم ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی حکومت کے ساتھ استحکام اور معاشی استحکام کی بحالی کی کوششوں پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

17 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

25 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

28 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

50 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

1 hour ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago