پنجاب؛ غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کا نظام ڈیجیٹل کردیا گیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کا نظام ڈیجیٹل کردیا گیا۔کرپشن کی روک تھام کے لیے محکمہ بلدیات نے ڈیجیٹائزیشن کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کے نظام کو ڈیجیٹل کر دیا۔
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کے مطابق ڈیجیٹل نظام سے غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کی مد میں20 ارب روپے کی آمدن ہوگی ۔غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس اب ای اسٹیمپنگ کے ذریعے اکٹھا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی، کرپشن کی روک تھام کے لیے ای اسٹیمپنگ سے منسلک کر رہے ہیں۔ڈیجیٹل سسٹم کے تحت پراپرٹی ٹیکس ڈائریکٹ متعلقہ لوکل گورنمنٹس کے اکاؤنٹس میں جائے گا۔
سیکرٹری بلدیات کے مطابق بورڈ آف ریونیو اور پی ایل آر اے ٹیکس کی آن لائن کلیکشن میں معاونت فراہم کرے گا۔ٹیکس کی وصولی پر آن لائن چالان بھی جنریٹ ہو گا۔ہر ٹرانزیکشن پر 80روپے بورڈ آف ریونیو اور پی ایل آر اے وصول کرے گا۔ڈیجیٹل سسٹم سے ٹیکس چوری کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ اس سلسلے میں ریونیو کلیکشن کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنایا جا رہا ہے۔

Recent Posts

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

6 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

11 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

24 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

32 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

42 mins ago

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

52 mins ago