مہنگائی، بے روزگاری، نوجوانوں کا بیرون ممالک جانے کا سلسلہ تیز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) غیر یقینی معاشی صورتحال، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث نوجوانوں کے بیرون ممالک چلے جانے کا سلسلہ تیز ہو گیا۔ایکسپریس نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق موجودہ اتحادی حکومت کے دور اقتدار میں 12 لاکھ21ہزار نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔
گزشتہ سال 8لاکھ 32ہزار جبکہ رواں سال کے ابتدائی6ماہ میں4لاکھ نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔ ان میں 11ہزار اکاؤنٹنٹ، 11ہزار200انجینئرز، 4ہزار ڈاکٹر، 15 ہزار کمپیوٹر آپریٹر، 24ہزار سپر وائزر،34ہزار ٹیکنیشن،29ہزار الیکٹریشن، 13ہزار 445کمپیوٹر ٹائپسٹ، 8ہزار زرعی ماہرین شامل ہیں جبکہ ساڑھے 37ہزار منیجرز، 4 ہزارنرسز،1ہزار 560 اساتذہ، 15ہزار آپریٹر اور 16سو سے زائد ڈرافٹ مین کو روزگار کیلئے بیرون ملک جانا پڑا۔
گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 7لاکھ سے زائد پاکستانی نوجوان روزگار کیلیے سعودی عرب،2 لاکھ 29ہزار یو اے ای،1 لاکھ11 ہزار اومان، 90ہزار 662قطر گئے، 8ہزار برطانیہ، 13سو امریکہ، 20 ہزار ملائیشیا،3ہزار یونان،جبکہ 6ہزار سے زائد نوجوان رومانیہ گئے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران6لاکھ83 ہزار نوجوان پنجاب، 3 لاکھ24ہزار خیبرپختونخوا، 90 ہزار سندھ،12ہزار بلوچستان،44 ہز ارآزاد کشمیر جبکہ 11ہزار نوجوان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔

Recent Posts

چلتی ٹرین میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کا سردھڑ سے جداہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے…

39 mins ago

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

48 mins ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

55 mins ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

2 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

2 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

2 hours ago