اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔چشمہ 5 نیوکلئیر پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چشمہ 5 نیوکلئیر منصوبہ سنگ میل اور پاکستان اور چین کے باہمی تعاون کا عکاس ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا۔ ایسے منصوبوں کا افتتاح ان افواہوں کا موثر جواب ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 4 ماہ میں پاکستان کو معاشی دباؤ سے بچانے کے لیے چین کی حکومت نے متعدد اقدامات کیے۔ مشکل وقت میں عظیم دوست کے تعاون کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور چینی حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ معاونت پر سعودی عرب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چشمہ 5 نیوکلئیر منصوبہ سستی توانائی کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ عالمی ایجنسی نے بھی منصوبے کو محفوظ قرار دیا ہے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…