پنجاب میں ہر حلقے سے الیکشن لڑیں گے انتخابی اتحاد نہیں کیا جائیگا، رانا ثنا


لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات میں پنجاب کے ہر حلقے سے اپنا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کیا جائے گا صرف ناگزیر صورتحال میں چند حلقوں میں ایڈجسٹمنٹ ہوسکے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے اس لیے ن لیگ ملک کے تمام 297 صوبائی اور تمام 146 قومی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔
انہوں ںے کہا کہ قبل ازیں ایسا ہوا ہے کہ بعض اضلاع میں ہم نے اپنے امیدوار نامزد نہیں کیے تھے لیکن ہم نے اس بار اسے چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے کیوں کہ ہم پارٹی کو یوسی کی سطح تک منظم کرچکے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 12 اکتوبر کا ایڈونچر نہ ہوتا اور نواز شریف کو نہ ہٹایا جاتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر ہوتا اور پاکستان میں کوئی بے روزگار نہیں ہوتا، لیکن جب پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جارہا تھا اور ہم ایٹمی قوت بننے کے بعد معاشی قوت بننے جارہے تھے تو نواز شریف کو سزا دی گئی، جب بھی ملک بحران کا شکار ہو تو نواز شریف نے ہی ملک کو بحران سے نکالا مگر اس کے بعد ہر بار نواز شریف کو سزا دی گئی۔
صحافی کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سوال پر انہوں ںے کہا کہ ہم اپنے جیتنے والے اور مخلص امیدواروں پر کمپرومائزڈ نہیں کریں گے اور اگر کسی جگہ ایسی صورتحال پیش آئی کہ ہمیں بھی مدد کی ضرورت پڑے تو صرف وہاں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوسکتی ہے، ہماری جماعت اس بات پر متفق ہے کہ انتخابی اتحاد نہیں کیا جائےگا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

8 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

8 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

9 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

9 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

10 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

10 hours ago