ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، حالیہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 28.96 فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی، آٹے کا تھیلا، انڈے، دال، چاول، خشک دودھ اور لہسن کی قیمتیں بڑھ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کے قیمت میں 116 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا، فی درجن انڈوں کی قیمت 3 روپے 29 پیسے بڑھی، علاوہ ازیں دال ماش اور دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران گیارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Recent Posts

چاہتا ہوں مذاکرات ہوں، کوئی حل نکلے اور عمران خان کی رہائی ہو، شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…

20 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…

26 mins ago

24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیلئے خصوصی کنٹینر تیار، ساؤنڈ سسٹم نصب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…

42 mins ago

شہری علاقوں میں دہشتگردی کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،مذاکرات کیلئے ریاست اور حکومت کے دروازے کھلے ہیں: سرفرازبگٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…

49 mins ago

اپنا مارے گا

تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…

53 mins ago

کیا پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے10ہزار لوگ اپنی جیب میں ڈال کر لائے گا؟ رانا ثناء اللہ

کراچی (قدرت روزنامہ) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی…

57 mins ago