چاہے تو وزیراعلیٰ بن جاؤ چاہے تو وزیراعظم بن جاؤ، مونس الہیٰ کو پیشکش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مونس الہیٰ کی ملاقات کا مقصد صرف عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مونس الہیٰ کو ذرائع یہ کہہ رہے ہیں اور پیشکش بھی کہ چاہے تو وزیراعلیٰ بن جاؤ اور چاہے تو وزیراعظم بن جاؤ۔
آصف زرداری اور شہباز شریف بری ظرح پھنسے ہوئے ہیں۔وہ چاہتے کسی طرح ق لیگ مل جائے۔کھیل صرف یہ ہے کہ کسی طرح سے عمران خان سے نجات حاصل کر لی جائے تاہم فیصلہ مونس الہیٰ نے نہیں کرنا۔ چوہدری پرویز اعلیٰ فیصلہ کر چکے ہیں کہ تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہے۔سیاست اپنی ضرورتوں اور مفادات کے تابع ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الٰہی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الہی سے چوہدری پرویز الہی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان ملک میں پانی کی ترسیل کے نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان سندھ میں پانی کی تاریخی قلت کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہی کے درمیان ملاقات کے موقع پر مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

31 mins ago

دل کے امراض : 13نشانیاں کونسی ہیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں…

37 mins ago

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

49 mins ago

گنڈاپورکی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، عطاتارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

1 hour ago

ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کی دھمکی دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے…

1 hour ago

دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر حکیم لوہاپاڑ نے خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک…

2 hours ago