ن لیگ، پیپلزپارٹی میں انتخابی اصلاحات اور نگران سیٹ اپ پر معاملات طے


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں انتخابی اصلاحات اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اہم معاملات طے پا گئے۔ذرائع کے مطابق لیگی قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دبئی میں ہونے والی ملاقات میں انتخابات کے فوری انعقاد پر بات کی گئی، دونوں بڑی جماعت کے سربراہوں کی ملاقات چارٹر آف ڈیموکریسی کا تسلسل تھی، ملاقات میں انتخابی اصلاحات اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اہم معاملات طے پا گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ بلوچستان میں نگران سیٹ اپ کا فارمولا بھی طے کر لیا گیا ہے، وفاق میں نگران سیٹ اپ میں ن لیگ کے تجویز کردہ افراد کی تعداد زیادہ ہو گی جبکہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کی نمائندگی تناسب کے حساب سے ہوگی، نگران سیٹ اپ میں معاشی، سیاسی افراد اور ریٹائرڈججز رکھنے پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران سیٹ اپ کے ناموں کو وقت سے قبل میڈیا اور جماعتی میٹنگ میں نہ لانے پر اتفاق ہوا ہے، نگران سیٹ اپ کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کی قیادت نے اہم ناموں پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 min ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

13 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

21 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

37 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

41 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

52 mins ago