سلمان خان کےترکی میں سیر سپاٹے۔۔نئی تصاویر وائرل

(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف اداکار سلمان خان اپنی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شُوٹنگ کے دوران ترکی کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں . تفصیلات کے مطابق  سلمان خان نے  تاریخی کلیساؤں، عبادت گاہوں اور زیرِ زمین شہروں کی وجہ سے مشہور ترکی کے علاقے کپادوکیہ میں سورج طلوع ہونے کے مناظر کو انجوائے کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی .

سلمان خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’’طلوع آفتاب‘‘ کے ساتھ ہیش ٹیگ کپادوکیہ اور ترکی کا بھی استعمال کیا .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

خیال رہے کہ  اس سے قبل سلمان خان کی فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی کترینہ کیف نے بھی ترکی میں سیر سپاٹوں کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے ترکی کے پرچم کے ساتھ لال دل والے ایموجی کا استعمال کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں