علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر12 پروازیں منسوخ۔۔ مسافر خوار

(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بارہ پروازیں منسوخ، ایک پرواز کی روانگی دو گھنٹےتاخیر کا شکار ، دو پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں . تفصیلات کے مطابق ترکش ایئرلائن کی استنبول دوطرفہ پرواز ٹی کے 715/714، پی آئی اے کی اسلام آباد دوطرفہ پرواز 612/613، اتحاد ایئرلائن کی ابوظہبی دوطرفہ پرواز ای وائی 244/243 منسوخ کردی گئیں، قطر ایئر لائن کی دوحہ کی دوطرفہ پرواز کیو آر 629/628، ایئربلیو کی کراچی دوطرفہ پرواز پی اے403 /404، فلائی ناس کی دمام آنیوالی پرواز ایکس وائی883 بھی منسوخ ہوگئی .

پی آئی اے کی ابو ظہبی آنیوالی پرواز پی کے 264 بھی اڑان نہیں بھر سکے گی . ایئربلیو کی کراچی جانیوالی پرواز پی اے401 دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی، ایئربلیو کی شارجہ جانیوالی پرواز پی اے 412 پینتیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی، پی آئی اے کی دبئی جانیوالی پرواز پی کے 203 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی . یہ بھی پڑھیں:کنٹوٹنمنٹ بورڈ انتخابات . . ن لیگ کا لاہور میں کلین سویپ . .

متعلقہ خبریں