مہنگائی کا تناسب 30 فیصد پر جا پہنچا، بدحال عوام کی حالت قابل رحم ہے: شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کا تناسب 30 فیصد پر جا پہنچا ہے اور نیپرا نے بجلی 5 روپے فی یونٹ اضافے کی سمری بھیج کر مہنگائی کی ماری عوام کو مزید خوف زدہ کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط تو مفتاح بھی لے آیا تھا، ڈار کے پاس کئی پلان تھے لیکن بالآخر انہیں اور وزیراعظم کو آئی ایم ایف کے آگے ایک سال ضائع کرنے اور گھٹنے ٹیکنے کے علاوہ کوئی پلان نہیں ملا، بیمار معیشت اور بدحال عوام کی حالت قابل رحم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر، بجلی، گیس، آٹا مزید مہنگا ہوگا پاکستان دیوالیہ سے بچا ہے لیکن دیوالیہ کی تلوار لٹک رہی ہے، 4 ارب ڈالر ایک ماہ کی پاکستان کی امپورٹ کی ضرورت ہے، گروتھ صفر ہے ایکسپورٹ بڑھ نہیں رہی ترسیلات آ نہیں رہی، ادائیگیاں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا زیادہ ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس کو دبئی کی اہم سیاسی میٹنگ میں شامل نہیں کیا گیا، وہ مولانا فضل الرحمان بھی صدر کے امیدوار ہیں اور نگران حکومت میں زیادہ حصہ مانگ رہے ہیں، بلاول نے امریکہ میں لمبی تان لی ہے، زرداری کی خاموشی معنی خیز ہے، نواز شریف عبادت میں مصروف ہے غریب جائے بھاڑ میں انہیں اقتدار کی بندر بانٹ سے فرصت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو قومی معاملات میں شریک نہیں کیا جائے گا تو سیاسی معاشی اور اقتصادی بحران بڑھتا چلا جائے گا، نگران حکومت کے آنے پر اندازہ ہو جائے گا کہ الیکشن کب ہونے ہیں اور کس معیار کے ہونے ہیں، اگر پی ڈی ایم نے نگران حکومت کے عہدوں کی بندر بانٹ میں چالاکی دکھائی تو الیکشن وقت سے پہلے ہی متنازعہ ہو جائیں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عوام اب بے شعور نہیں باشعور ہو چکی ہے اور سب کچھ سمجھتی ہے، اگر نگران حکومت نے اپنوں میں بانٹا اور غریب کو ڈانٹا تو مسائل مزید سنگین اور گھمبیر ہو جائیں گے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

7 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

11 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

13 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

23 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

27 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

55 mins ago