وزیراعظم نے فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے فواد اسد اللہ خان کوڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ( ڈی جی آئی بی ) تعینات کردیا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے انٹیلی جنس بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فواد اسد اللہ خان کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ۔
فواد اسد اللہ خان کی بطور ایڈیشنل ڈی جی آئی بی موجودہ کنٹریکٹ پر تعیناتی ختم کردی گئی ہے اور تین سال کے نئے کنٹریکٹ پر تعیناتی کی گئی ہے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
موجودہ حکومت کے دور میں گذشتہ سال فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کیا گیا تھا، دسمبر 2022 میں فواد اسد اللہ خان کی ایک سال کیلئے بطور ایڈیشنل ڈی جی آئی بی دوبارہ تعیناتی کی گئی، اب یہ کنٹریکٹ ختم کرکے انہیں نئے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔
فواد اسد اللہ خان گریڈ بائیس کے آفیسر ہیں، وہ ڈی جی آئی بی کی ذمہ داریاں نبھانے والے آئی بی کے پہلے آفیسر ہونگے ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

53 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

1 hour ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

1 hour ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

2 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago