وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے کی لندن میں کرائے کی کار میں سفر کی عادت۔۔ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ عوا م کو سادگی کادرس دیا۔یہ صرف عوام کیلئے ہی نہیں بلکہ وہ خو د بھی اس پر عمل پیرا نظر آتے ہیں ۔ان کے اہلخانہ پر بھی یہ سادگی کا درس اس وقت نظرآیا جب ان کے بیٹے سلیمان خان کی لندن میں اوبر سروس استعمال کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان خان نے لندن کی ٹیکسی سروس اوبر میں سفر کیا تو ڈرائیور نے ان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا ڈرائیور کا کہنا تھا کہ پہلے تو انہیں یقین نہ آیا کہ ایک برسر اقتدار وزیر اعظم کا بیٹا اوبر سروس استعمال کر رہا ہے، اس کے بعد انہوں نے سلیمان کی اجازت سے اس کے ساتھ تصویر بھی کھینچی۔ڈرائیور نے سلیمان خان سے پوچھا کہ آپ وزیراعظم کے بیٹے ہوتے ہوئے اوبر پر سفر کر رہے ہیں ؟ اس پر سلیمان خان نے جواب دیا کہ میں اکثر اوبر پر سفر کرتا ہوں۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ سلیمان نہایت خوش اخلاق اور عاجز انسان ہیں اور ان کے لہجے سے ذرا بھی نہیں لگتا کہ وہ وزیر اعظم کے بیٹے ہیں، ان کا رویہ عام انسانوں جیسا ہے۔

Recent Posts

عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے لیاقت باغ مری روڈ احتجاج کال…

2 mins ago

باس کا فرمائشی پروگرام: انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

بیجنگ (قدرت روزنامہ )نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون ملازمہ کو باس کی فرمائش پوری…

5 mins ago

لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتارکر لیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل…

7 mins ago

“شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں”

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں…

9 mins ago

بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ…

10 mins ago

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

14 mins ago