9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آئی ہے جس کے مطابق عمران خان تفتیش کے دوران جے آئی ٹی ارکان کو دھمکاتے رہے اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو پی ٹی آئی کا تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ایک روز قبل لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور آج اس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آئی ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جے آئی ٹی ارکان کو کہا کہ آپ میں سے کسی کو نہیں رہنا واپس آ رہا ہوں دیکھ لوں گا۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے بارے میں مخلتف سوالات کیے، جے آئی ٹی کے ارکان نے کہا کہ ہم آپ سے صرف پروفیشنل سوالات کریں گے، یہ بتائیں کہ نو مئی کو پورے ملک میں جو ہوا ٹارگٹڈ اور طریقہ واردات ایک تھا، یہ پلاننگ تھی یا اتفاق؟
عمران خان نے جواب دیا کہ جو بھی ہوا یہ پلاننگ تھی اس پر جے آئی ٹی نے کہا کہ اگر پلاننگ تھی تو آپ کے لوگ کنٹونمنٹ کی طرف کیوں گئے تھے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ جب کمانڈر مجھے گرفتار کرے گا تو وہیں جانا تھا۔
جے آئی ٹی نے پوچھا کہ ثبوت ہیں کہ آپ نے انہیں مشتعل کیا اور احکامات دئیے اس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کہا سب مرضی سے ان مقامات پر گئے، اس دن جو ہوا سب سازش تھی۔جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائیں جس پر چیئرمین نے انہیں پہچاننے سے ہی انکار کر دیا اور کہا کہ میرے لو گ نہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

2 hours ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago