پاکستان کی یو این رپورٹ میں بھارت اور اسرائیل کا ’جنسی تشدد‘ نظرانداز کرنے کی مذمت


نیویارک(قدرت روزنامہ) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران جنسی تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارت اور اسرائیل کے مظالم نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ رپورٹ میں غلطیوں کو درست کریں اور مستقبل کی رپورٹس میں تنازعات سے متعلق جنسی تشدد کا ارتکاب کرنے والوں میں بھارت اور اسرائیل کو شامل کریں۔
پاکستانی سفیر منر اکرم نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے اور ان کی تذلیل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ جنسی تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں تشدد کے جرائم کو شامل نہیں کیا گیا، انہوں نے طویل تنازعات سے متعلق سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پر شفاف انداز میں عمل درآمد پر زور دیا۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

3 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

17 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

41 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

57 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago