کیا عالیہ بھٹ شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں؛ اداکارہ کو کس بات کا پچھتاوا ہے


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے کیریئر کے 10 سال مکمل ہونے پر جہاں خوشی کا اظہار کیا وہیں انھیں ایک پچھتاوا مسلسل ستائے جا رہا ہے۔30 سالہ عالیہ بھٹ نے محض 6 سال کی عمر میں بطور چائلڈ اسٹار اپنے کیریئر کا آغاز 1999 میں کیا تھا تاہم باقاعدہ طور پر 2012 میں کرن جوہر کی فلم اسٹوڈینٹ آف دا ایئر سے ڈیبیو کیا تھا۔
بالی ووڈ کے کامیاب ترین فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی ہونے کے باوجود عالیہ کو اس فلم کے لیے 500 لڑکیوں کے مقابلے میں آڈیشن دینا پڑا تھا اور آڈیشن کی کامیابی کے بعد 16 کلو وزن بھی کم کرنا پڑا تھا۔عالیہ بھٹ کے ساتھ اس فلم میں ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کی بھی فلم انڈسٹری میں پہلی انٹری تھی۔ یہ فلم تینوں کے لیے کامیابی کی پہلی سیڑھی ثابت ہوئی تھی۔ اس کے بعد عالیہ بھٹ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
دھڑا دھڑ فلمیں کیں، اشتہارات کے لیے ماڈلنگ کی، پروڈکٹس کی برانڈ ایمبسیڈر بنیں اور پھر شوٹنگ شوٹنگ اور شوٹنگ۔ دیکھتے ہی دیکھتے دس سال بیت گئے۔ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی دنیا میں 10 سال مکمل ہوگئے۔ اس دوران میری زندگی، رہن سہن کے طریقوں اور سوچ کے انداز میں کافی تبدیلی آئی۔ میں نے خود کو میچیور محسوس کیا۔
عالیہ بھٹ کے مطابق کیریئر کا وہ وقت ایسا تھا جب میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنی نیند سمیت ہر آسائش کو قربان کرنے کو تیار تھی۔ میں نے اپنے والدین، بہن اور دوستوں کو وقت نہیں دیا جس کا مجھے بہت پچھتاوا ہے۔عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ اب میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنے خاندان اور مصروفیات کے درمیان توازن رکھنا چاہیے۔ کام بالکل بھی ختم نہیں کرنا چاہیے لیکن کام کے لیے خاندان کو بھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے مستقبل کے حوالے سے کہا کہ اب میرا بھی ایک خاندان ہے، ایک بیٹی اور شوہر ہے۔ مجھے انھیں وقت دینا چاہیے۔عالیہ بھٹ کی اس بات سے یہ افواہیں گردش کرنے لگی ہیں کہ شاید وہ فلم انڈسٹری سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیں گی اور ساری توجہ بیٹی پر مرکوز رکھیں گی تاہم عالیہ کے کچھ وقت کے لیے فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

7 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

8 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

8 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

8 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

9 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

10 hours ago