کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی


ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ) دھابیجی پمپنگ سٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی . واٹر بورڈ کے حکام کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 صبح 6 بج کر 35 منٹ پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پھٹی .


تمام پمپ بند ہونے سے کراچی کو 7 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، لانڈی، ملیر، کورنگی، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، گلشن حدید، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت ہوگی .
اس حوالے سے واٹر بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے 7 پمپس بند ہو گئے، متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا . واضح رہے کہ دھابیجی پمپنگ سٹیشن کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی فراہم کی جاتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں