پشاور (قدرت روزنامہ)سابق وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جھنڈے تلے مزید سیاست نہیں کروں گا۔ تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ چکا ہوں۔
پشاور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پرویزخٹک نے کہا کہ اولین ترجیح اپنی سیاسی جماعت کا قیام ہے۔ سیاسی رفقا سے مشاورت،فائل ورک جاری ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ترجیح اپنی سیاسی جماعت کا قیام ہے لیکن پارٹی نہ بناسکا تو کسی بھی جماعت میں شامل ہوسکتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے منسوب چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف بیانات سے میرا کوئی تعلق نہیں، کل بھی ان کا احترام کرتا تھا آج بھی کرتا ہوں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے والے پرویز خٹک کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈوررابطے جاری ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شمولیت کیلئے گرین سگنل بھی دے دیا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…