اس سے قبل کبھی میڈیا کو نہیں بتایا کیونکہ لوگ مجھے اودے کے ساتھ قریبی تعلق کو خفیہ رکھنے کا مشورہ دیتے رہے . اب مجھے افسوس ہوتا ہے کہ اس وقت مجھے کسی پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہوکر بلند آواز میں لوگوں کو بتا دینا چاہیے تھا کہ میرا تعلق کس قدر خوبصورت انسان کے ساتھ ہے . انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بالکل جھوٹ ہے اور استعمال کرنے والوں کو سچ کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوتا . انہوں نے کہا کہ ہمیں اکثر ان لوگوں سے محبت ہو جاتی ہے جو اپنی اصل میں بُرے ہوتے ہیں . پتا چلا ہے کہ نرگس فخری اور اودے چوپڑا کے درمیان معاشقے کی خبریں 2014ء سے گردش ہونا شروع ہوئی تھیں تاہم دونوں نے ان خبروں کی ہر موقع پر تردید کی . نرگس فخری نے 2011ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’راک اسٹار‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا . اس فلم میں انہوں نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا جبکہ انہوں نے متعدد دیگر بلاک بسٹر فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے . . .
(قدرت روزنامہ) اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نرگس فخری نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اودے اور میں ماضی میں پانچ سا ل تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے .
تفصیلات کے مطابق نرگس فخری کا کہنا ہے کہ بھارت میں اودے چوپڑا جیسا خوبصورت انسان مجھے نہیں ملا .
متعلقہ خبریں