صوبے میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائینگے،میرعمران گچکی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بلوچستان میر عمران گچکی نے کہا ہے کہ صوبے میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائینگے ہاکی پاکستان کی قومی کھیل ہے پاکستان کءبار ورلڈ چیمپیئن بنا ہیں بلوچستان میں ہاکی کھیلنے کا بہت سے ٹیلنٹ پا یا جاتا ہے بلوچستان کے نوجوان ہاکی کھیلنے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے
وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ ہاکی میل فیمیل کا انعقاد خوش آئند ہے ایسے ایونٹس سے نوجوانوں کو اپنا مستقبل نظر آتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ ہاکی میل فیمیل کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن اس حوالے سے بھرپور اقدامات بروئے کار لا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی زوال پذیر ہے ہماری کوشش ہے کہ ہاکی کو آگے لائیں اور بلوچستان کو اس گیم کا پورے پاکستان کا مرکز بنائیں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران ہاکی کا کھویا مقام حاصل کرنے کیلئے اسی طرح محنت کریں تاکہ صوبے میں ہاکی کو فروغ مل سکے
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے محکمہ کھیل کے توسط سے دو کامیاب سی ایم گولڈ کپ کرانے کے بعد امسال تیسری سی ایم گولڈ کپ بھی کرایا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہاکی کا کویا ہوا مقام واپس کامیابی کی طرف لایا جائے گا پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بلوچستان میر عمران گچکی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس درا بلوچ فائنل میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

26 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

32 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

35 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

47 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

51 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago