آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا لڈو پیڑہ نہیں بلکہ ایک چیلنجنگ پروگرام ہے، وزیراعظم


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم نہیں ہوئی بلکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں کم کیں۔یہ بات انہوں نے لاہور میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں ںے نوجوانوں میں چیکس تقسیم کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم نہیں ہوئی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیںِ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے کا ریلیف عوام کو دیا جارہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ جو لوگ ملک کے خلاف سازشیں کررہے تھے ان کی سازشیں دفن ہوگئیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوتا تو معیشت ٹھیک نہیں ہوتی اس معاہدے کا مثبت پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری آئی، آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں بلکہ ایک چیلنجنگ پروگرام ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے تمام منصوبے کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں ہم نے جرأت مندانہ فیصلے کیے تو معیشت ٹھیک ہوگئی، نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈںگ ختم کی، ملکی معشیت ٹھیک کی، نوجوانوں کو قرضے اور لیپ ٹاپ دیے اس جرم کی پاداش میں نواز شریف کو اقتدار سے محروم کردیا گیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کو دوبارہ موقع ملا تو ہم پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے، آئندہ انتخابات میں جسے بھی عوام منتخب کرے ہم اسے قبول کریں گے ہم ووٹ نہیں مانگ رہے عوام حقائق پر فیصلہ کریں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago