دیامر(قدرت روزنامہ) گلگت کے علاقے دیامر میں شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے کے سبب پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیاحوں کی ایک کوسٹر اسلام آباد سے گلگت جارہی تھی کہ اسے گلگت میں تھلیچی کے مقام پر شاہراہ قراقرم پر حادثہ پیش آگیا، حادثے کے نتیجے میں ایک مرد، ایک بچہ اور تین خواتین جاں بحق ہوگئیں جب کہ بقیہ زخمی ہوئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کے مطابق بس میں 25 مسافر سوار تھے، حادثے کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ گلگت اور دیامر، ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں کے کارکنان نے امدادی کارروائیاں کیں۔
کمشنر گلگت ڈویژن نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور 1122 کی ایمبولینسز میں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے گلگت منتقل کیا گیا، دیامر اور گلگت کے اسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، حادثے کی بابت جلد لواحقین سے رابطہ کرکے میتوں کی منتقلی کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم کی زخمیوں کے علاج اور حادثے کی انکوائری کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے حکام کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ساتھ ہی متعلقہ وفاقی محکموں کو امدادی کاموں میں معاونت کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے زخمیوں کے بہترین علاج کی فراہمی اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کی ہدایت دی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار تعزیت
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی دیا میر شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی بس کو پیش آنے والے خوف ناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…