تھر کے کوئلے سے رواں سال کے اختتام تک مزید 600 میگا واٹ بجلی بنے گی


کراچی(قدرت روزنامہ) معیشت کی بہتری کے ساتھ توانائی کے میدان سے بھی اچھی خبریں آنے لگیں، تھر کے کوئلے سے رواں سال کے آخر تک مزید 600 میگا واٹ بجلی بنے گی۔تھر کول سے بجلی کی مجموعی پیداوار 3300 میگا واٹ تک بڑھ جائے گی، تھر کا کوئلہ اب تک 2.5 ارب ڈالر کی بچت کا ذریعہ بنا، کھاد سازی، سیمنٹ اور دیگر پاور پلانٹس میں استعمال کر کے سالانہ 8 ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔
محمد اظہر ملک نائب صدر سائٹ آپریشنزسندھ اینگرول کول مائننگ کمپنی نے تھربلاک ٹو میں کوئلے کی کان کا دورہ کرنے والے کراچی کے صحافیوں کو بتایاکہ اس وقت تھر بلاک ٹو میں کوئلے کی کان سے سالانہ 7.5ملین ٹن کوئلہ نکل رہا ہے جس سے 3 پاور پلانٹس میں 1300میگا واٹ بجلی بنائی جا رہی ہے، یہ پاکستان میں پن بجلی اور نیوکلیئر انرجی کے بعد سستی ترین بجلی ہے۔
رواں سال کے اختتام تک کان کی توسیع کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگا اور سالانہ پیداواری گنجائش 11.5ملین ٹن تک بڑھ جائیگی، توسیع کے بعد پورٹ قاسم کراچی میں لگنے والے ایک نجی پاور پلانٹ کو بھی تھر کے کوئلے کی فراہمی شروع کردی جائیگی جو 660میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا، تھر بلاک ون میں لگنے والا پاور پلانٹ بھی1300میگا واٹ بجلی بنارہا ہے اس طرح رواں سال کے اختتام تک دونوں بلاکس سے نکلنے والے تھر کے کوئلے سے 3200 میگا واٹ بجلی تیار کی جائے گی۔
محمد اظہر ملک نے بتایا کہ تھر میں کوئلے کے مجموعی 175 ارب ٹن کے ذخائر سے 200 سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے صرف تھر کول بلاک ٹو کے 2 ارب ٹن ذخائر سے اگلے 30 سال تک 5 ہزار میگا واٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

6 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

18 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

28 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

30 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

32 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

35 mins ago