شہباز، زرداری بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کر دی: شاہ محمود قریشی


ملتان(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کر دی ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں لاہور کی بیٹھک میں کیا تبادلہ خیال ہوا، اسمبلیوں کی تحلیل، نگران سیٹ اپ کے معاملے پر دو بڑی سیاسی جماعتوں میں مشاورت ہوئی اور فیصلے ہوئے، اب یہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے، فیصلے ہوگئے اب مشاورت باقی ہے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو دعوت دی جائے گی، پر تکلف چائے پر اعتماد میں لیا جائے گا ان فیصلوں پر جو پہلے ہی ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اب ابہام نہیں رہا کہ نگران وزیراعظم کس کی مرضی کا ہوگا، یہ طے ہے کہ نگران سیٹ اپ کس نوعیت کا مرتب کیا جا رہا ہے، پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کس نے کرنا ہے؟ دو بڑی جماعتوں کے سربراہان نے کرنا ہے یا حق عوام کو دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر ایک کمیٹی ایاز صادق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، انتخابی اصلاحات عجلت میں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی ایک اہم سٹیک ہولڈر ہے، پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض صاحب برائے نام ہیں۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں بھی عدم استحکام کی جھلک دکھائی دی ہے، لگتا ہے استحکام بھی عدم استحکام کا شکار ہونے جا رہی ہے۔

Recent Posts

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

18 mins ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

22 mins ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

25 mins ago

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

27 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

34 mins ago

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ…

37 mins ago