وزیراعظم سمیت کسی کابینہ رکن نے میری خیریت دریافت نہیں کی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں ہسپتال میں زیر علاج ہوں لیکن وزیراعظم عمران خان سمیت کسی کابینہ رکن نے میری خیریت دریافت نہیں کی، مجھے اس بات کا افسوس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ کسی ایک بھی سرکاری عہدیدار نے انھیں ٹیلی فون تک نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ان دنوں خرابی صحت کے باعث راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے، اس لئے ہو سکتا ہے کہ انہیں جلد ہی گھر منتقل کر دیا جائے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم مکمل چیک اپ کرکے مجھے ہسپتال میں رکھنے یا گھر بھیجنے کا فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت بارے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو مصنوعی تنفس پر منتقل کرنے کی رپورٹس انتہائی پریشان کن ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago