ڈراؤنی فلمیں دیکھیں اور انعامی رقم حاصل کریں، امریکی کمپنی کا اعلان

سان فرانسسکو(قدرت روزنامہ) ایک امریکی کمپنی نے انوکھی آفر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شہری 13 ڈراؤنی فلمیں دیکھے گا، اسے ہر ایک فلم کے بدلے 100 ڈالر دیئے جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ایک امریکی کمپنی فنانس بز کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد زیادہ اور کم بجٹ سے بنی ڈراؤنی فلمیں دیکھنے سے دل کی دھڑکن اور انسانی نفسیات پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کیلئے جو بھی شہری رضامند ہوگا اسے 13 فلمیں دیکھنے کے 1300 ڈالرز دیئے جائیں گے۔

جو بھی رضاکار کمپنی کی جانب سے منتخب کی گئی ڈراؤنی موویز دیکھے گا اس کے جسم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی حامل میڈیکل ڈیوائس لگائی جائیں گی تاکہ اس کے دل کی دھڑکن اور دماغ پر ہونے والے اثرات کو ریکارڈ کیا جا سکے۔

اس مقصد کیلئے امریکی کمپنی نے جو ڈراؤنی فلمیں منتخب کی ہیں ان میں امیتیوائل ہارر، اے کوائٹ پلیس، اے کوائٹ پلیس پارٹ ٹو، کینڈی مین، انسیڈیئس، اے بلیئر وچ پراجیکٹ، سنسٹر، گیٹ آؤٹ دا پرگ، پیرانارمل اور ری میک اور ہیلوون شامل ہیں۔

Recent Posts

نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں، اگرآج خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی نے خبردار کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

13 mins ago

کراچی؛ اسپتال کے باہر ڈاکو کی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی…

13 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج…

15 mins ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس نے پارٹی چیئرمین گوہر کی بھی سرزرنش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس…

27 mins ago

ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان…

34 mins ago

راولپنڈی احتجاج؛ 12 خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103 کارکنان گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاج کرنے پر تحریک انصاف…

41 mins ago