کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گرین لائن بس سروس کا آغاز کردیا گیا، بس بلیلی تا کوئلہ پھاٹک چلائی جارہی ہے جس کا روٹ اٹھارہ کلومیٹر طویل ہے۔آج چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں گرین بس سروس کا افتتاح کردیا، بس میں 41 افراد کی بیٹھنے اور 20 افراد کے کھڑے ہو کر سفر کرنے کی گنجائش ہے۔افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے بتایا کہ گرین بسز یہ کا پہلا فیز ہے جلد مزید 20 بسز لائیں گے،
بسوں کی کمی کی وجہ سے اسے دو یونیورسٹیوں کے درمیان چلایا جارہا ہے، سابق وزیراعلی جام کمال خان نے اس منصوبے کو منظور کرایا تھا۔عبدالعزیز عقیلی نے بتایا کہ اس وقت بسوں کا روٹ 18 کلومیٹر طویل ہے، ہر 15 منٹ کے بعد بس آتی رہے گی، گرین بس سروس صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک چلے گی،
فیز 2 کیلئے ہزار گنجی، سبزل رو ڈ، میاں غنڈی اور ہزارہ ٹاوٴن کا انتخاب کیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ منور حسین مگسی نے بتایا کہ گرین بس سروس 8 بسوں پر مشتمل ہے، یہ بس سروس بلیلی اور کوئلہ پھاٹک کے درمیان چلائی جارہی ہے، یہ بسیں سروس ائیرپورٹ روڈ، کوئلہ پھاٹک، زرغون روڈ اور سریاب روڈ سے ہوتی ہوئی جامعہ بلوچستان پہنچیں گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…