اگلے انتخابات میں نوجوانوں کا اہم کردار، 45 فیصد ووٹرز 35 سال سے کم عمر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی تعداد اور عمر کے مطابق اہم تفصیلات جاری کردیں۔آئندہ عام انتخابات میں نوجوان ووٹرز کا کلیدی کردار ہوگا۔ عام انتخابات کےلیے اہل 45 فیصد سے زائد ووٹرز 35 سال سے کم عمر کے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہوگئی، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80لاکھ،خواتین ووٹرز کی تعداد5 کروڑ 79 لاکھ ہوگئی۔
اس بار اٹھارہ سے 35 سال کے 5 کروڑ 61 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ، 46 سے 55 سال کے 1 کروڑ 81 لاکھ، 56 سے 65 سال کے 1 کروڑ 18 لاکھ جبکہ 66 سال سے اوپر کے 1 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز ہیں۔
اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387، پنجاب 7 کروڑ 16 لاکھ6 ہزار 378، سندھ 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136، خیبر پختونخوا 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے۔اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی 47.49 فیصد، پنجاب میں مرد 53.64 اور خواتین 46.35 فیصد، سندھ میں مرد 54.23 اور خواتین کی شرح 45.77فیصد ہے۔
خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح 54.56، خواتین کی 45.44 فیصد، بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہےواضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ تھی۔ اس بار عام انتخابات میں 2 کروڑ نئے ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

12 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

14 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

16 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

19 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

24 mins ago

وکی کوشل کا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

27 mins ago