گندے انڈوں کو بے نقاب کرنے پر ’’محکمہ زراعت‘‘ اور ’’عملے‘‘ کے شکر گزار ہیں، تحریک انصاف


لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مون سون جاری ہے اور ملک میں ساون کی گھاس کی طرح سیاسی جماعتیں اُگ رہی ہیں، گندے انڈوں کو بے نقاب کرنے پر محکمہ زراعت اور اس کے عملے کے شکر گزار ہیں۔پرویز خٹک کی جانب سے نئی جماعت بنانے پر ردعمل میں تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ مون سون جاری ہے اور ملک میں ساون کی گھاس کی طرح سیاسی جماعتیں اُگ رہی ہیں، ملک میں جمہوریت کی کھڑی فصل کو 14 جماعتی ٹڈی دَل سے تباہ کرکے سیاست کو جھاڑ جھنکار سے آباد کرنے کی کوشش جاری ہے۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ میدانِ سیاست میں ان نئی فصلوں کی آبیاری کے چیلنج میں ”محکمہ زراعت“ کے اہل کار شب و روز محنت سے ہلکان ہورہے ہیں، چند ہفتے پہلے لاہور میں بویا جانے والا ”استحکام“ مارکہ بیج گلا سڑا نکلا جو فصل بننے سے پہلے ہی خاک میں مل گیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ”پارلیمنٹیرین“ نامی بیج بھی عوامی ردّعمل کی پہلی بارش میں بہہ جائے گا، پسِ پردہ سازشوں میں شریک گندے انڈے بےنقاب کرنے اور انہیں تحریک انصاف سے الگ کرنے پر ہم بہرحال ”محکمۂ زراعت“ اور اس کے ”عملے“ کے شکر گزار ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ملکی سیاست طرح طرح کے رنگوں سے نکل کر سیاہ و سفید میں ڈھل چکی ہے، ”عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی“ اور ”سجدہ خالق کو، ابلیس سے یارانہ بھی“ کا زمانہ بیت چکا، قوم یک زبان، ہم آواز اور یکجا ہوکر پوری یک سوئی کے ساتھ آئین و قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کا پرچم تھامنے والے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

4 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

12 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

14 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

17 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

17 mins ago