گورننگ بورڈ کا اجلاس تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہنے کے بعد ختم ہوا جس دوران رمیز راجہ کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے اور یوں رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہو گئے، رمیز راجہ، احسان مانی کی جگہ لیں گے جن کی گزشتہ ماہ تین سالہ مدت پوری ہوگئی تھی . نئے چیئرمین کے انتخاب کے بعد چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) سے روانہ ہو گئے اور نو منتخب چیئرمین کے زیر صدارت گورننگ بورڈ کا اجلاس جاری ہے جبکہ وہ سوا 2 بجے پریس کانفرنس بھی کریں گے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 35 ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جو آج سوا 2 بجے پریس کانفرنس کریں گے .
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں گورننگ بورڈ کے ممبران عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، اسد علی خان شریک ہوئے جبکہ ان کے علاوہ عارف سعید، جاوید قریشی، رمیز راجہ اور وسیم خان بھی خصوصی اجلاس میں شریک تھے .
متعلقہ خبریں