یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کے مداحوں کیلئے خوشخبری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو لیجنڈ فنکار، اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ یمنیٰ زیدی اب ڈرامہ شائقین کو ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ ہمایوں سیعد کے مدِ مقابل ایک پروجیکٹ میں کام کرنے جا رہی ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے اپنی اس پوسٹ کا آغاز بِسْمِ ٱللَّٰهِ سے کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اپنے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔‘

اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ میں ایک ساتھ کام کریں گے جسے حال ہی میں لانچ ہونے والے نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
یمنیٰ زیدی کی پوسٹ کے مطابق اس ڈرامے کو معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے لکھا ہے۔یمنیٰ اور ہمایوں کے آنے والے اس نئے پروجیکٹ کی پروڈیوسر، ہمایوں سیعد کی اہلیہ، ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں۔

Recent Posts

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

5 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

6 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

6 hours ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

6 hours ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

6 hours ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

7 hours ago