آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن اور ورنان فلینڈر پاکستانی ٹیم کے کوچز مقرر

(قدرت روزنامہ)رمیز راجہ نے چیئر مین پی سی بی بنتے ہی بڑا اعلان کر دیا، آسٹریلیا کے جارحانہ اوپنر میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ اور جنوبی افریقا کے ورنن فلینڈر کو باولنگ کوچ مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین رمیز راجہ نے نیوز کانفرنس کے دوران میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کے ناموں کا اعلان کیا۔

چیئرمین  پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن  اور ورنن فلینڈر ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

میتھیو ہیڈن بائیں ہاتھ کے  اوپنربلے باز ہیں اور آسٹریلیا کی طرف سے دو ون ڈے ورلڈ کپ جیت چکے ہیں، انہوں نے 103 ٹیسٹ میچوں میں 50 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 8 ہزار 625 رنز بنائے۔

انہوں نے ٹیسٹ کریئر میں30 سنچریز اور 29 ففٹیز بنائیں۔ ون ڈے میں انہوں نے 161 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 43 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 6 ہزار 133 رنز بنائے۔

میتھیو ہیڈن نے ون ڈے میں 10 سنچریز اور 36 نصف سنچریز بنائیں۔ انہوں نے 9 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور ایک ہزار 632 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ورنن فلینڈر نے 64 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 24 کی اوسط سے بیٹنگ کرتے ہوئے 1779 رنز بنائے جب کہ 224 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

ون ڈیز میں انہوں نے 30 بار جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی اور 41 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ورنن فیلنڈر نے 64 ٹیسٹ ،30 ون ڈے اور صرف 7 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں ،فیلنڈر نے 224 ٹیسٹ وکٹس، 41 ون ڈے وکٹس اور صرف 4 ٹی ٹوئنٹی وکٹس حاصل کی ہیں۔

میتھیو ہیڈن نے 2009 اور ورنن فیلنڈر نے پچھلےسال ہی ریٹائرمنٹ لی ہے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

4 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

14 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

26 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

32 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

35 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago