نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ،استقبال کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایت جاری


لاہور (قدرت روزنامہ) نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ،ن لیگ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی،ن لیگ پنجاب نے تمام ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔ خط میں ہدایت دی گئی کہ قومی و صوبائی ٹکٹ ہولڈرز،ڈویژنل و ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز یونین کونسل کی سطح پر نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں فوری شروع کریں۔
پارٹی کسی بھی وقت قائد مسلم لیگ ن کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کا ٹاسک مریم نواز کو سونپ دیا گیا ہے،مریم نواز ملک بھر سے آنے والی ریلیوں کی خود نگرانی کریں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی،جبکہ نگران سیٹ اپ سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ قائد مسلم لیگ ن نے دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات پر ان کو اعتماد میں لیا۔ نواز شریف نے سربراہ پی ڈی ایم کو یقین دہائی کرائی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔ جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ناراض مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلے کرتے ہوئے انہیں ملاقات کیلئے دبئی بھی مدعو رکھا ہے۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب سے لندن کے بجائے دبئی جائیں گے،نوازشریف مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں انکے تحفظات دور کریں گے۔

Recent Posts

ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے: فیصل سبزواری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا…

11 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی…

12 mins ago

موٹروے پر اوورلوڈ نگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے…

16 mins ago

لاہور میں شارٹ فال 400میگاواٹ تک پہنچ گیا، ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل…

18 mins ago

طاقتور حلقوں کی مخالفت: ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز بے اثر، پنشن اصلاحات کی تجویز برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری ملازموں کی عمرکی حد میں اضافے کی تجویز تمام متعلقہ اور…

21 mins ago

پی ٹی آئی، جے یو آئی، اے این پی اور جماعت اسلامی نےآپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف، جمیعت علمائے اسلام (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی…

29 mins ago