پشاور(قدرت روزنامہ) معروف افغان گلوکار حسیبہ نور نے پاکستان میں اپنی موت کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کسی نے ان کے کار حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے جھوٹی خبریں پھیلائیں۔
ایک ویڈیو بیان میں گلوکارہ کا کہنا ہے کہ خبریں چلانے والوں کو مجھ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہئے تھا یا میری فیملی سے معلومت حاصل کرنی چاہئے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ موت کی جعلی اور جھوٹی خبروں نے جہاں انہیں ذہنی اذیت پہنچائی وہیں ان کے افغانستان میں موجود فیملی کے افراد بھی پریشانی کا شکار ہوئے۔
حسیبہ نور نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے پرہیز کریں اور وہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ خیال کرتی ہیں۔
گلوکارہ نے بتایا کہ کار حادثے میں ان کا موبائل گم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ لوگوں کو اپنے حوالے سے وقت پر اپڈیٹ نہ کرسکیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…