طیب اردوان کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، سرمایہ کاری اور مالیاتی جہات پر تبادلہ خیال

جدہ (قدرت روزنامہ) ترکیہ کے صدر طیب اردوان سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعلقات، سرمایہ کاری اور مالیاتی جہات پر بات چیت ہوئی .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 200 ترک سرمایہ کار طیب اردوان کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے ہیں، ولی عہد محمد بن سلمان نے جدہ میں استقبالیہ تقریب میں طیب اردوان کو خوش آمدید کہا اور خود گاڑی ڈرائیو کر کے اپنی رہائش گاہ پر لے کر گئے .


ترکیہ کے صدر نے محمد بن سلمان کو اپنے ملک میں تیار کردہ الیکٹرک کار تحفے میں دی، دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں علاقائی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری سمیت مالیاتی جہات پر خصوصی مذاکرات کئے گئے .

. .

متعلقہ خبریں