میڈیا اتھارٹی کے خلاف صحافیوں کا دھرنا، آواز دبانے کے لیے قانون لایا گیا، بلاول بھٹو

(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد حکومتی میڈیا اتھارٹی کیخلاف صحافی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں۔ دھرنے میں متعدد میڈیا ہاؤسز کے صحافی شریک ہیں اور سیاسی رہنما بھی اظہار یکجہتی کیلئے آ رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ انہوں نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ آواز دبانے کے لیے قانون لایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا کالا نیا قانون ہے، ہم اس کو بالکل نہیں مانتے۔ قانون بن بھی گیا تو پاکستان کے صحافی اس کے خلاف ڈٹ جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی صحافیوں کے دھرنے میں شرکت کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نےمیڈیا اتھارٹی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر آئینی ادارے کو غیر موثر کیا جا رہا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے میڈیا پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی اے کا میڈیا کے ساتھ مل کر راستہ روکیں گے۔ پی ایم ڈی اے فسطائی اور مسترد حکومت کا مسترد شدہ کالا قانون ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے احتجاج میں شرکت کے موقع پر کہا کہ حکومت متنازعہ میڈیا اتھارٹی قائم کرنے پر بضد ہے۔ اتھارٹی سے متعلق قانونی مسودہ تاحال پارلیمان کو دیا گیا نہ ہی صحافتی تنظیموں کو۔

اتھارٹی میں ایسا کیا جو حکومت پارلیمان اور صحافیوں سے خفیہ رکھ رہی ہے؟ پی ایم ڈی اے میڈیا کو کنٹرول کرنے کا آمرانہ فیصلہ ہے۔ میڈیا ڈویلپمینٹ اتھارٹی حکومت کی سازش ہے جو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ حکومت کے دل میں چور نہیں تو قانونی مسودہ پیش کرے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago