خضدار یونیورسٹی کےطلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جائے گا، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں طلباء پہ پولیس تشدد ، گرفتاریاں اور پرامن طلباء پر طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی ادارے انتظامی مسائل سے دوچار ہیں اور جہاں کئی اگر ان انتظامی مسائل کے خلاف طلباء احتجاج کرتے ہیں تو طلباء کو مختلف طریقوں سے ہراس کر کے ان کے خلاف طاقت کا استعمال معمول بن چکا ہے .
انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طلباء تنظیم کی حیثیت سے ہم طلباء کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تنظیم بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی سلسلے کا آغاز کرتی ہے .


ترجمان نے بیان کے آخر میں کہا کہ آج بروز منگل شام چار بجے کوئٹہ میں بلوچستان کے مختلف اداروں میں انتظامی بحران اور خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں جاری طلباء کے علامتی بھوک ہڑتال کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئےایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی . طلباء و طالبات سمیت ہم تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کل کے احتجاجی ریلی کا حصہ بنیں .

. .

متعلقہ خبریں