پی ڈی ایم کا اتحاد انتخابات تک برقراررہ سکتا ہے،اختر مینگل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ دبئی ملاقاتوں سے متعلق ہمارے تحفظات موجود ہیں اتحاد اعتمادکے بنیاد پر ہوتا ہے اگر بڑی سیاسی جماعتیں اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر فیصلے کرتی رہی تو اتحاد میں دراڑیںپڑسکتی ہیں آئندہ انتخابات میں پی ڈی ایم کے متحد رہنے کی تمام تر ذمے داری بڑی سیاسی جماعتوں اکابرین پر منحصر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے( یو این اے )سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ںنے کہا خضدار اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں جسطرح سے اسکواڈ تشکیل دے کر انہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے
اس کا بنیادی مقاصد سیاسی جمہوری سو چ اور فکر کا راستہ روکناہے ریاست اور اس کے اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ سیاسی ماحول خراب ہونے سے بچاتے ہوئے ایسے لوگوں کا محاسبہ کرئے جو ریاست کے وفادار بننے کی ڈھال میں بتھہ خوری ،قتل وغارت گری ،سمگلنگ جیسے سنگین جرائم سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد آئندہ انتخابات تک بھی برقرار رہے سکتا ہے بشرطیکہ بڑی سیاسی جماعتیں تمام اتحادیوں کو متحد رہنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں حال ہی میں دبئی میں ہونے والے ملاقاتوں سے متعلق جہاں جمعیت علماءاسلام کے تحفظات ہیں وہیں بی این پی نے بھی اپنے تحفظات کا واضح اظہار کیا ہے
کیونکہ ان ملاقاتوں سے قبل نہ مشاورت شامل کیا گیا نہ ہی اس ضمن میں کسی قسم کی تفصیلات اتحادیوں کے سامنے رکھی گیںجو بد اعتماد ی کی فضاءپیدا کرنے کا موجب بن سکتا ہے اتحاد کی بنیاد اعتماد پر ہوتی ہے اور اگر اعتماد کو زک پہنچنا شرو ع ہوجائے تو اتحاد قائم نہیں رہتے اس ضمن میں ہم مولانا فضل الراحمن کی موقف کی تائید کرتے ہیں کیونکہ دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں اور فیصلوں کے اثرات پوری ملک میں یکساں اثر انداز ہونگے ایسے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جن کا تعلق ملک کے ہرحصے سے ہیں انہیں اعتماد میں لینا ناگزیر تھا تاہم اب بھی ہم یہ سمجھتے ہیں اگر مشاورت سے فیصلوں کی رویش ترک نہ ہوئی تو آنے والی انتخابات کا پی ڈی ایم کا اتحاد برقرار رہے سکتا ہے تاہم اس کی ذمے داری بڑی سیاسی جماعتوں کے اکابرین پر عائد ہوتی کہ وہ اس اتحاد کو کس طرح دوام بخشتے ہیں

Recent Posts

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

2 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

9 mins ago

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ…

12 mins ago

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

3 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

3 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

3 hours ago