کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئلہ کی صنعت کو سازشوں کے ذریعے بحرانوں سے دوچار کرکے لاکھوں افراد کو بے روزگار کیا جارہا ہے،سازشیں کرنے والے بازآکر اس صنعت کی بدحالی اور بحرانوں کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روزسراوان ہا? س کوئٹہ میں کوئلہ کی تجارت سے منسلک افراد پر مشتمل وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہیں نوجوان بے روزگارہیںصوبے میں تجارت نہ ہونے کے برابر ہے ایسے میں کوئلہ کی واحد صنعت کو بھی سازشوں کے ذریعے ایک بہت بڑے بحران سے دوچار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کوئلہ کی صنعت سے بلوچستان کے لاکھوں لوگوںکا روزگار منسلک ہے مگر گزشتہ کئی ماہ سے سیکورٹی کے مسائل پیدا کرکے اس صنعت کو بھی بند کردیا گیا ہے جس سے لاکھوں افراد بے روگار ہونے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو ادارے کروڑوں روپے سیکورٹی کی مد میں بھتہ وصول کررہے ہیں وہ اس پر جوابدہ ہیں کہ جس صنعت سے کروڑوں روپے وصول کئے جارہے ہیں
اس صنعت کا بہت بڑا حصہ بند ہونے کے قریب ہے اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی بے روزگاری میں مزید اضافہ نہ کیا جائے بے روزگاری میںاضافے سے نفرتیں بڑھیں گی، وہ ادارے جو کوئلہ کی صنعت سے کروڑوں روپے وصول کرتے ہیں ان کو چائیے کہ اس بدحالی اور بحران کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مزید سازشوں سے باز رہیں ورنہ ایک بہت بڑا المیہ جنم لے گا جس سے کئی لاکھ افراد بے روزگار ہوں گے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…