نہار منہ شہد اور لیموں ملا نیم گرم پانی پینے کے فوائد


کراچی (قدرت روزنامہ)شہد یوں تو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے لیکن اگر صبح اٹھ کر نہار منہ گرم پانی میں لیموں کے ساتھ اس کا استعمال کیا جائے تو یہ بے شمار فائدے دے سکتا ہے۔لیموں کےپانی کے فوائد کے متعلق تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن اگر آپ پانی کو نیم گرم کرلیں،اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا شہد بھی ڈال لیں اور اس مشروب کو صبح نہار منہ پئیں تو اس کے فوائد کا شمار ممکن نہیں۔
ماہرین کے مطابق شہد یوں تو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے لیکن اگر صبح اٹھ کر نہار منہ گرم پانی میں لیموں کے ساتھ اس کا استعمال کیا جائے تو یہ بے شمار فائدے دے سکتا ہے۔
اگر باقاعدگی سے اس کا استعمال کیا جائے تو آپ یہ فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔
نزلہ، زکام اور معدے کے امراض سے حفاظت۔روز صبح گرم پانی کے ساتھ لیموں اور شہد کا استعمال نزلہ اور زکام سے حفاظت دے گا،لیموں اور شہد معدے کی صفائی کرتے ہیں جس کے باعث معدے میں مضر صحت اشیا جیسے چکنائی وغیرہ جمع نہیں ہوتی یوں آپ معدے کی بیماریوں سے بچے رہیں گے۔
چائے سے چھٹکارہ۔صبح اٹھنے کے بعد اکثر لوگوں کو اپنا سر بھاری محسوس ہوتا ہے جس سے نجات پانے کے لیے وہ چائے یا کافی کا استعمال کرتے ہیں،نہار منہ شہد اور لیموں کا پانی استعمال کرنے سے توانائی میں اضافہ ہوگا اور آپ خود کو چاک و چوبند محسوس کریں گے نتیجتاً آپ کو چائے کافی کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔
نظام ہاضمہ میں بہتری ۔نہار منہ شہد اور لیموں کا پانی نظام ہاضمہ کو فعال اور بہتر کرتا ہے،قبض اور گیس جیسے مسائل سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔وزن میں کمی۔وہ افراد جو اپنے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں انہیں ڈائٹنگ کے بجائے نہار منہ لیموں اور شہد ملا پانی پینا چاہیئے،یہ جسم کی فاضل چربی کو گھٹاتا ہے اور وزن میں کمی لاتا ہے۔
جلد کی خوبصورتی میں اضافہ ۔لیموں اور شہد دونوں ہی خون کی صفائی کرتے ہیں اور جسم سے کیمیائی مادوں کے اخراج میں مدد دیتے ہیں جس کے نتیجہ میں جلد صاف ہونے لگتی ہے اور اس میں نکھار آجاتا ہے۔

Recent Posts

امریکی صدر جو بائیڈن نے شکست تسلیم کر لی، 20 جنوری کو اقتدار کی پر امن منتقلی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کملا ہیرس…

4 hours ago

الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کا الزام: حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر جرمانہ عائد

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی پاکستان(جےآئی پی) کے…

4 hours ago

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…

10 hours ago

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…

10 hours ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

10 hours ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

10 hours ago