پرویز خٹک کی نئی جماعت کو خیبرپختونخوا میں دھچکا


فہرست میں شامل 7 ارکان کی نئی پارٹی میں شمولیت کی تردید
خیبرپختونخوا (قدرت روزنامہ)پرویز خٹک کی نئی جماعت کو خیبرپختونخوا میں دھچکا . جاری کردہ لسٹ میں سے 7 سابق ممبران اسمبلی نے تحریک انصاف پارلیمنٹرین سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا .

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کا قلعہ ڈھانے والے دو سابق وزرائے علی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینر کے نام سے نئی جماعت کا اعلان کیا . 57 ہم خیال سابق ممبران کی لسٹ کی حمایت کا دعوی کیا .
پرویزخٹک کے بیان کے چند ہی گھنٹے بعد فہرست میں شامل افراد نے پرویزخٹک کی نئی جماعت سے لاتعلقی کا اظہار کیا . لاتعلقی کا اظہار کرنے والوں میں سابق وزیر غزن جمال،سابق مشیر ضیاٗ اللہ بنگش،سابق معاونین خصوصی تاج محمد ترند اور وزیر ذادہ، سابق ممبران اسمبلی اعظم خان، افتحار مشوانی اور پیر مصور شامل ہے .
پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک نے گزشتہ روز میڈیا کو جاری کردہ لسٹ جعلی قرار دی اور کہا کہ اگلے اجلاس کے بعد تمام حامی ممبران کی لسٹ جاری کریں گے . اسحاق خٹک نے کہا ہے کہ منظر عام پر آئی ارکان کی فہرست مکمل طور پر جعلی ہے، پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی فہرست جاری کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں